11 مئی کا دن نوید انقلاب ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

11 مئی کو عوام کرپٹ نظام کے خلاف اتنی بڑا تعداد میں سڑکوں پر آئیں گے کہ حکمران خود اقتدرا چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو جائیں گے
انقلاب کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہے

پاکستان عوامی تحریک کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ 11 مئی غریب عوام کے لئے نوید انقلاب کا دن ثابت ہوگا۔ اس دن سے شروع ہونے والی تحریک حکمرانوں کے انجام تک جاری رہے گی موجودہ حکمران اور ان کی پالیسیاں ملک پر عذاب بن کر نازل ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اللہ کی مدد و نصرت اور عوام کی قوت کے ساتھ قوم کو اس عذاب سے نجات دلانے کے لئے عملی طور پر میدان میں آ چکے ہیں اور کرپٹ نظام کی تبدیلی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک اسلام آباد کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر احمد نواز انجم، سردار منصور خان، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، ریاست علی خان، انصار ملک، راجہ منیر اعجاز، ابرار رضا ایڈووکیٹ، عرفان طاہر، سفیان صابر، عاطف محمود، قاسم مرزا، سعید خان نیازی، ملک مختیار، غلام علی خان، اختر راجہ، ویمن لیگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید، نصرت امین، حنا امین، نبیلہ قادری اور دیگر عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ 11 مئی کا دن نوید انقلاب کا دن ثابت ہوگا کہ پنکچر زدہ نظام انتخاب کے خلاف 11 مئی سے شروع ہونے والے عوامی سیلاب کو نااہل حکمران نہیں روک سکتے۔ 67 سالوں میں اقتدار صرف ایک لٹیرے ٹولے سے دوسرے لٹیرے ٹولے کو ہی منتقل ہوا۔ 11 مئی 2013 کے الیکشن سے ملک میں جمہوریت کی آڑ میں چند خاندانوں کی آمریت مسلط ہو چکی ہے۔ عوام سیاسی شعور کی آنکھ کھول کر انقلاب کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔ امداد اور قرضوں کی آکسیجن پر ملک چلانے والے اقتدار اور ذاتی مفادات کے وفادار ہیں۔ قومی اداروں کی لوٹ سیل لگا کر کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے مقتدر ٹولے کے خلاف عوام کو ہی اٹھنا ہو گا۔ عوام ملک کو بار بار لوٹنے والوں سے نجات حاصل کرنے کا عزم صمیم کر لیں، انقلاب کی منزل دور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آ چکے ہیں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی باتیں کرنے والے نااہل حکمران عوام کو بتائیں کہ لوڈشیڈنگ کا ختم کیوں نہیں ہو رہی۔ مہنگائی کا عفریت متوسط طبقے کو بھی غربت کی لکیر تک کھینچ لایا ہے۔ 11 مئی کو عوام کرپٹ نظام سیاست کے خلاف اتنی بڑا تعداد میں سڑکوں پر آئیں گے کہ حکمران خود اقتدرا چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن کو ہر پاکستانی تک پہنچانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان دن رات ایک کر دیں۔ اگلی نسلوں کو خوشحال اور باوقار مستقبل دینے کیلئے ظالمانہ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنا ہو گا اور اس کیلئے انقلاب ہی واحد آپشن ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top