میرپور: منہاج ماڈل سکول میرپور کے طالب علم کی بورڈ میں نمایاں پوزیشن

منہاج ماڈل سکول میرپور آزاد کشمیر کے تمام طلباء و طالبات نے ایلیمنٹری بورڈ میرپور کے سالانہ امتحان 2014ء میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ طالب علم امان اللہ بشیر نے 755 نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے اپنی شاندار کامیابی کو اساتذہ کی راہنمائی، دن رات محنت، والدین کی پُرخلوص دعاؤں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے نعلین پاک کا صدقہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ امان اللہ بشیر کے علاوہ حلیمہ سعدیہ 675، فاطمہ زہرہ 653، ثنا اقبال 635، فیضان علی 613 نمبرز کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top