برطانوی وزیر ممبر پارلیمنٹ جسٹین گریننگ کی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات

برطانوی حکومت کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر ممبر پارلیمنٹ جسٹین گریننگ نے وفد کے ہمراہ نیلسن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے آفس کا دورہ کیا جہاں MWF کے ڈائریکٹر داؤد مشہدی نے ان کا استقبال کیا، وفد میں پینڈل کے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیونسن سمیت وزارت کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔ وفد نے MWF کے عہدیداران سے ایک تفصیلی ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں انسانی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبوں، برطانوی امداد کے کردار اور ان کے استعمال پر بات چیت کی گئی۔ منہاج ویلفیئر کے دیگر عہدیداران میں محمد صغیر، عدنان سہیل اور تحسین خالد شامل تھے۔

برطانوی وزیر کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے برطانیہ میں فنڈز کے حصول کے طریقے کار سے لے کر پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں انسانی بنیادوں پر جاری منصوبوں کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیر کو بتایا گیا کہ منہاج القرآن کے زیرانتظام پاکستان کے دور دراز علاقوں میں سینکڑوں سکولز اور کالجز تعلیمی میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ منہاج فاؤنڈیشن کی جانب سے وزیر بین الاقوامی ترقی کو لاہور میں مرکزی ادارے کے وزٹ کی دعوت بھی دی گئی جسے انہوں نے قبول کیا۔ وفد نے برطانوی امداد کے پاکستان میں درست استعمال کے لیے شفاف اور فول پروف احتسابی عمل کے لیے سفارشات پیش کیں، ملاقات میں پاکستانی اداروں کی جانب سے برطانوی ترقیاتی فنڈز کے استعمال اور ان میں کرپشن کے عمل کو کم کرنے پر بھی کھل کر بات کی گئی، ممبر پارلیمنٹ جسٹین گریننگ نے وفد کو یقین دلایا کہ برطانوی حکومت کرپشن کے مسئلہ سے بخوبی آگاہ ہے اور اس پر قابو کے لیے ایکشن لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی پاکستانی معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جو برطانیہ کی ملٹی کلچرل سوسائٹی کا آئینہ دار ہے۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور انٹرنیشل ڈویلپمنٹ کی وزارت کے درمیان قریبی روابط جاری رکھنے اور مشترکہ طور پر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

لنکاشائر (رپورٹ : آفتاب بیگ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top