مرکزی نائب ناظمہ تنظیمات اور ناظمہ ایم ایس ایم کا دورہ جہلم

مورخہ: 01 مئی 2014ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ تنظیمات ہما وحید اور ناظمہ ایم ایس ایم حنا امین نے صدر ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت کے ساتھ جہلم کا ایک روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے فاطمہ جناح گرلز کالج کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا اور 11 مئی کے مظاہرہ میں شرکت کی دعوت دی۔ مرکزی ناظمہ ایم ایس ایم نے کالج کی طالبات کو بریفیگ دیتے ہوئے کہا کہ طالبات نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے علم کے دامن کو تھامے رکھیں اور تعلیم کے زیور سے اپنے آپ کو آراستہ کریں۔ اس موقع پر طالبات نے ایم ایس ایم میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ اس دورہ میں مختلف یونین کونسلز چوٹالہ، نکہ خلاص پور اور دارا پور کا وزٹ بھی کیا گیا اور تنظیمی اجلاس کا انعقاد بھی ہوا جس میں مرکزی نائب ناظمہ تنظیمات ہمہ وحید نے تنظیمات سے کارکردگی رپورٹ لی اور 11 مئی کے مظاہرہ کے حوالے سے بریفینگ دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top