سرگودھا: ایم ایس ایم کے زیراہتمام طلبہ کنونشن

مورخہ: 03 مئی 2014ء

طلبہ معرکہ انقلاب پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں، ہر ظلم کا جواب انقلاب اور صرف انقلاب ہے۔ رضی طاہر

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ساہیوال ضلع سرگودھا کے زیراہتمام طلبہ کنونشن منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر تھے۔ اس موقع پر احسن ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور امامیہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مقامی راہنما بھی شریک تھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رضی طاہر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی انقلابی مہم کے فائنل راؤنڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ طلبہ معرکہ انقلاب پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں، ہم قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے، ہر ظلم کا جواب انقلا ب اور صرف انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ استحصال اور ظلم کے خاتمے کیلئے وہی کردار ادا کریں جو قیام پاکستان کے وقت ادا کیا تھا۔ کنونشن کے آخر میں ملک و ملت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top