سٹوڈنٹس اوئیرنیس سوسائٹی کی پاکستان عوامی تحریک کے 11 مئی کے احتجاج کی حمایت اور شمولیت کا اعلان

بہاولپور( ) سٹوڈنٹس اویئرنیس سوسائٹی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا، اختلافات سے بالاتر ہوکر عوامی تحریک کا ساتھ دیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے سے مکمل اتفاق ہے، تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے طلباء ونگ کے ڈویژنل رہنما کلیم قریشی نے سٹوڈنٹس اوئیر نیس سوسائٹی کو ساتھ ملاقات کی اور انکو 11 مئی کے احتجاج کی دعوت دی۔ جس پر سٹوڈنٹس اوئیرنیس سوسائٹی نے مکمل حمایت اور 11 مئی کے احتجاج میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر محمد صدیق جان، حافظ ادریس خان، شعیب صابر، شفقت رسول اور حافظ احمد بھی موجود تھے۔ کلیم قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام مسائل کی جڑ موجودہ کرپٹ، استحصالی اور فرسودہ نظام ہے جس کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ کسی کی جان، عزت و آبرو محفوظ نہیں ہے۔ انصاف کیلئے حصول کیلئے خودسوزی کرنا پڑتی ہے۔ عام آدمی کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ حکومت دہشت گردوں سے مذاکرات میں عوام مسائل کو نظر انداز کئے ہوئے ہیں۔ ایک طرف حکومت ڈالر کی قیمت کو نیچے لانے کا جشن منانے میں مصروف ہے تو دوسری طرف عوام بھوک، افلاس، غربت اور مہنگائی سے مررہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ یہ بات ثابت ہوچکی کہ اس نظام کے تحت انتخابات کے ذریعے عوام کی تقدیر نہیں بدلے گی، اس کیلئے عوام کو انقلابی جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا اور موجودہ نظام کو لپیٹ کر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے سپرد کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور لوڈ شیڈنگ سے بلکتی عوام گھرو ں میں بیٹھ کر بددعائیں دینے اور خودسوزیاں کرنے کی بجائے انقلاب کیلئے گھروں سے نکلیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہوں تاکہ اس ملک کی تقدیر سنورے اور عوام آدمی بھی خوشحال اور آسودہ زندگی گزارے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top