ایم ایس ایم سسٹرز کے زیراہتمام سٹوڈنٹس کنونشن

مورخہ: 02 مئی 2014ء

ایم ایس ایم سسٹرز کے زیراہتمام سٹوڈنٹس کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوا جس میں لاہور بھر سے کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔ کنونشن میں مرکزی ناظمہ ایم ایس ایم سسٹرز محترمہ حنا امین اور لاہور کی سیکرٹری محترمہ زینب ارشد نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت مرکزی نائب ناظمہ ایم ایس ایم سسٹرز محترمہ ثناء وحید نگران لاہور نے کی۔ انہوں نے گیارہ مئی کے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل کی وضاحت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی بگڑتی ہوئی قدروں کو سنبھالنے کی جدوجہد میں سٹوڈنٹس ہمیشہ ہر اول دستہ رہیں گی اور معاشرے کے تباہ شدہ نظام کی بحالی کی جدوجہد کرنا عظیم ترین جہاد ہے۔

محترمہ ثناء وحید نے واضح کیا کہ جیسے قیام پاکستان کے وقت علی گڑھ کے طلبہ نے اپنا کردار ادا کیا تھا اب پاکستان بچانے کے لیے بھی سٹوڈنٹس کو اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ کنونشن کا اختتام طالبات نے اس عزم کے ساتھ کیا کہ اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان میں انقلاب کا سویرا طلوع کر کے ہی دم لیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top