راولپنڈی: منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم نو

مورخہ: 07 مئی 2014ء

منہاج ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 6-c کی تنظیم نو کے سلسلے میں دھمیال گاؤں میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدرات منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی نائب صدر محترمہ عائشہ ندیم نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ویمن لیگ کی عہدداران عابدہ حریم، سا میعہ احمد اور ثوبیہ عبدا للہ تھی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغازصحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ محترمہ صغری بیگم نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر نائب صدر محترمہ عائشہ ندیم نے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہمیں اس آخری امت میں پیدا کیا ہے اللہ تعالی کی بندگی اور اس کے رسول حضرت محمد کی کامل غلامی، نبی پاک کی ذات سے محبت و عمل کا رشتہ جوڑے بغیر دنیا و آخرت کی فلاح ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں امت مسلمہ کو عروج و ترقی کی منزل پر لے جانے کا واحد راستہ پیارے نبی کریم سے محبت اور ادب سکھانا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ادب مصطفی اور عشق مصطفی کی شمعیں جلاتے رہیں اور تا دم مرگ حضرت محمد سے محبت اور ان کے دیے ہوئے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کیلئے کو شاں رہیں، اسی میں امت مسلمہ کی بھلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب اور نظام سیاست کا خاتمہ کیے بغیر حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہ نظام کرپٹ عناصر اور جاگیرداروں کو تحفظ دیتا ہے۔ ملک میں ایک تھرپارکر لوگوں کو دیکھایا جا رہا ہے جبکہ یہاں تو ہزاروں تھرپارکر ہیں جو حکمرانوں کی سنگدلی اور عدم توجہی کی وجہ سے بنے ہیں اور ہزاروں لوگ اس ظالمانہ، فرسودہ نظام انتخاب کی وجہ سے روز مر رہے ہیں جس نے ایماندار اور دیانتدار آدمی کے سامنے آنے پر پہرہ لگا رکھا ہے میرے عظیم قائد موجودہ کرپٹ نظام کے خلاف صدا بلند کر چکے ہیں۔ بعد ازاں مشاورت اور اتفاق رائے سے تنظیم نو کی گئی۔ جس میں صدر صغری بیگم، ناظمہ تسکین ظفر، نائب ناظمہ رابعہ محمود، ناظمہ دعوت نرگس شاہین، ناظمہ تربیت زینب زرین، ناظمہ مالیات صبا عنبرین، ناظمہ نشر و اشاعت نایاب ساجد اس کے ساتھ مختلف ایریا جات کے لئے نگران کا انتخاب بھی کیا گیا جس میں دھمیال کے لئے آصفہ بی بی، قائد اعظم کالونی کے لئے کنیز فاطمہ، دھماں سیداں گاؤں کے کئے منزہ بی بی، چک جلال دین و گرجا روڑ کے لئے انیلہ بی بی، مورگاہ کے لئے رابعہ وسیم اور احمد آباد کے لئے مصباح طارق کو نامزد کیا گیا۔

(رپورٹ: ساحرہ سعید الحسن)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top