گوجر خان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحق طلبہ میں یونیفارم کی تقسیم

مورخہ: 08 مئی 2014ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ تحصیل گوجرخان کے زیرانتظام یتیم، نادار اور مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ کے زیراہتمام حال ہی میں ویلفیئر کے پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں فنڈز کی فراہمی کیلئے مختلف مخیر حضرات سے رابطے کئے گئے، اس ویلفیئر کے پراجیکٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت اراکین منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ نے آغاز میں ہی مختلف گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز میں یونیفارم تقسیم کئے۔ اس منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اراکین میں فضل مختار، سید مختار حسین کاظمی، حاجی مشتاق حسین، محمد خلیل شیرازی، محمد مسکین قادری، حاجی شیخ عبدالقادر، صوفی نصیر احمد، چوہدری شکیل احمد، حاجی شیخ عبدالقادر، ملک محمد نفیس، محمد آزاد کیانی، وسیم یونس و دیگر افراد شامل ہیں۔ ویلفیئر کے آئندہ پراجیکٹس میں تعلیم، صحت ، فلاح عام اور یتیموں اور بیواؤں کی مالی امداد شامل ہیں۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن گوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top