گوجرہ: منہاج القرآن علماء کونسل کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 08 مئی 2014ء

منہاج القرآن علماء کونسل گوجرہ کے زیراہتمام منہاج القرآن گوجرہ کے تحصیلی آفس میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن گوجرہ سید سہیل شاہ، ناظم تحریک منہاج القرآن گوجرہ جناب شاہد فاروق اور صدر پاکستان عوامی تحریک منور احمد باجوہ اور صدر علما کونسل گوجرہ جناب سید امیر علی شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تمام علماء نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور گیارہ مئی کو بھرپور حصہ لینے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top