ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف سے مکمل اتفاق کرتا ہوں، 11 مئی کی ریلی میں ضرور شرکت کروں گا۔ شیخ رشید احمد

مورخہ: 08 مئی 2014ء

عوامی تحریک کے رہنمائوں سردار منصور خان، ملک افضل، غلام علی خان اور ملک طاہر کی شیخ رشید احمد سے ملاقات
11 مئی کو راولپنڈی میں ہونے والی ریلی میں شرکت کی دعوت
عوامی تحریک کاوفد آج 9 مئی کو لال حویلی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرے گا۔ سردار منصور خان

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کو مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ اس وقت ملک میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ 11 مئی کو عوامی تحریک کی راولپنڈی میں ہونے والی ریلی میں ضرور شرکت کروں گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے رہنمائوں سردار منصورخان، ملک افضل، غلام علی خان، ملک طاہر جاوید، راجہ ندیم سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 مہینوں میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے وعدے کرنے والوں نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے عوامی مسلم لیگ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہے اور غریب کامقدر بدلنے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اب عوام کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سردار منصورخان نے کہا کہ 11 مئی کے روز ہونے والی عوامی تحریک کی پر امن احتجاجی ریلی میں عوام اپنے حق کے لیے راولپنڈی کے چاندنی چوک مری روڈ پر پہنچیں گے اور اپنے بنیادی حقوق کے لیے آئین پاکستان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے۔ 11 مئی کو عوام موجودہ کرپٹ نظام سیاست کے خلاف اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر آئیں گے کہ حکمران خود اقتدار چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top