تلہ گنگ: منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

مورخہ: 09 مئی 2014ء

منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام 11 مئی کے احتجاج کے سلسلے میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علامہ محمد یاسر نسیم نقشبندی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں مظفر اعوان کوآرڈینیٹر ضلع چکوال، محمد عمر سہروردی ضلعی کوآرڈینیٹر یوتھ چکوال، شاہ غفور ضلعی امیر چکوال، علامہ صابر ایوب تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک اور حاجی ایوب ادالکا صدر تحصیل تحریک منہاج القرآن بھی موجود تھے۔ کنونشن سے علامہ یاسر نسیم نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top