عوامی تحریک اسلام آباد کی پنڈی ریلی میں شرکت کو روکنے کے لئے بڑی سے بڑی رکاوٹ تنکے کی طرح اڑا دی جائے گی۔ انصار ملک

مورخہ: 09 مئی 2014ء

حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام سے خوف زدہ ہو چکے ہیں۔ انصار ملک

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما انصار ملک، راجہ منیر اعجاز، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت حکومتی ہتھکنڈوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور انتظامی مشینری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تحریک اسلام آباد کی پنڈی ریلی میں شرکت کو روکنے کے لئے بڑی سے بڑی رکاوٹ تنکے کی طرح اڑا دی جائے گی۔ ٹرانسپورٹرز کو ڈرا دھمکا کے ہماری بک کی گئی بسوں اور ویگنوں کی بکنگ منسوخ کروائی جا رہی ہیں۔ ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام سے خوف زدہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو ہم نے کوئی حکومت گرانے کے لئے نہیں آ رہے اس دن فقط کرپٹ نظام انتخاب اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کے لائحہ عمل اور مستقبل کے نظام کاخاکہ پیش کریں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اگر ہمارے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تمام تر حالات کے ذمہ دار حکومتی ادارے ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top