دولہا قائد پر فدا، بارات سمیت گیارہ مئی کے احتجاج میں شامل

مورخہ: 11 مئی 2014ء

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دولہا بھی قائد پر فدا ہوگیا اور اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلی میں بارات سمیت شامل ہوگیا ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق انار کلی کا محمد ایوب بارات لینے نکلا اور باراتیوں سمیت گیارہ مئی کے احتجاج کے سلسلے میں نکالی جانیوالی ڈاکٹرطاہرالقادری کی پاکستان عوامی تحریک کا حصہ بن گیا۔ محمد ایوب نے اعلان کیا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کے بعد ہی شادی کرے گا، دلہن تو پھر بھی مل جائے گی، قائد نہیں ملے گا۔ محمد ایوب نے دعویٰ کیاکہ شادی عزیز نہیں، قائد نے آواز دی تو لبیک کہا۔ احتجاج کے دوران شرکاء دولہے پر نوٹ نچھاور کرتے رہے، دولہے کا کہنا تھا کہ وہ قائد کا خطاب سنے بغیر دلہن لینے نہیں جائے گا۔

ذرائع: رونامہ پاکستان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top