پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ: کرپٹ نظام کے خلاف عوامی ا حتجاج 11مئی 2014

مورخہ: 11 مئی 2014ء

کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال ختم ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف کوئٹہ میں بھی بڑی احتجاجی ریلی جی۔ پی۔ او چوک تا منان چوک منعقد ہوئی۔ کوئٹہ کے خراب حالات اور خوف وحراس کے باوجود ہزاروں پسے ہوئے اور غریب عوام اپنے حقوق کے لیے اور ملک کی خوشحالی کے لئے پیدال، موٹر سائیکلوں پر شخ الاسلام کی کال پر احتجاجی ریلی میں شامل ہوئے جس نے کوئٹہ کی تاریخ رقم کی ہے۔ کوئٹہ میں ریلی کی قیادت مرکزی نائب امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ محمد صادق قریشی نے کی جبکہ صوبائی صدر PAT ڈاکٹر اشتیاق حسین بلوچ اور صوبائی اور ضلعی عہدیداران تحریک منہاج القرآن کوئٹہ سمیع اللہ جان، محمد رانا امین، حافظ فضل صائم، محمد نثار، محمد اقبال، محمد عارف مینگل، اورنگ زیب وڑائچ، صفدر اقبال، نور محمد نوتیزیی، عبدالمجید، اشرف نوتیزئی، عبدالجبار، محمد زاہد، نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی میں شخ الاسلام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور موقف کی تائید کرتے ہوئے پشتون قومی تحریک کے چیئرمین رفیق پشتون نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں علماء اور مشایخ کرام نے اپنے مریدین اور احباب اور طلبہ کے ساتھ شرکت کی۔ جس میں حافظ الحدیث غازی کمال، عبدالرشید قادری، حافظ احمد رضا قادری ، مفتی علامہ محمد جان نقثبندی، علامہ مختار حبیبی، محمد انور بادینی (پاکستان نیشنل موومنٹ) اور مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلر جاوید اور ان کے ساتھی اور خصوصی طور پر خواتین نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوے مرکزی نائب امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ محمد صادق قریشی نے کہا کہ آج شخ الاسلام کی کال پر کوئٹہ میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہمارے بلوچ، پشتون، پنجابی اور سندھی ہزاروں افراد (مرد و زن) نے اس احتجاجی عوامی ریلی میں شرکت کر کے کو ئٹہ کی تاریخ رقم کردی ہے۔ اس فرسودہ نظام حکومت کو مسترد کردیا ہے۔ اور ملکی وسائل کا حل صرف شخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پاس ہے۔ جو شہری وسائل نہیں رکھتے انہیں روزگار، تعلیم، علاج، انصاف، گھر دینا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ملک میں 30 سے 35 صوبے بنائیں گے اور 150ضلعی حکومتیں قائم کریں گے۔ اس ملک میں جہاں غربت ہو، لوگ بھوکے سوتے ہوں، ہر روز لاشیں گرتیں ہوں وہاں جمہوریت کیسے ہوسکتی ہے۔ جمہوریت میں تمام طبقات کو برابری کے حقوق اور کرپٹ نظام کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔ 23 دسمبر 2013 کو انقلاب کی اذان دی تھی، 11 مئی اقامت ہے اور اب انقلاب کی جماعت جلد کھڑی ہونے والی ہے۔ شخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انقلاب کی کال پر کوئٹہ بلوچستان کے غیور عوام کو باہر نکلناہو گا۔ تاکہ ان ظالموں سے اپنا حق چھینا جاسکے۔

رپورٹ:۔ صفدر اقبال (ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top