لاہور: بزم منہاج کے زیراہتمام کالج آف شریعہ میں سیمینار کا انعقاد

مورخہ: 14 مئی 2014ء

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج کے زیراہتمام طلبہ کو جدید علمی و فکری اور تعمیری رجحانات سے متعارف کروانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر Presentation Skills کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا، جسکی صدارت استاذی المکرم محترم ڈاکٹر عبدالرشید قادری HOD اسلامک سٹڈیز نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر کالج کے معزز اساتذہ کرام میں محترم رانا محمد اکرم قادری، محترم مراد علی دانش، محترم صاحبزادہ مقصود احمد نوشاہی اور محترم صابر حسین نقشبندی نگران بزم منہاج نے شرکت کی۔

مہمان لیکچرر محترم سید وجاہت علی علوی جو نہایت تجربہ کار اور پرکشش شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے اپنے ماہرانہ اور دلچسپ انداز میں مقررہ موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں شخصی کامیابی کا انحصار دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ Body language,Feelings,Emotionsاور گفتگو کے حسین ہونے پر ہے۔ مزید برآں سامعین پر الفاظ اسقدر اثر انداز نہیں ہوتے جسقدر جذبات ہوتے ہیں۔ لہذا شخصیت کو نکھارنے کیلئے زبان کے ساتھ ساتھ Self confidence، احساسات و جذبات کا درست اور بروقت استعمال لازمی ہے۔ دوران لیکچر طلبہ انتہائی پرجوش تھے اور انہوں نے مقررہ موضوع سے متعلق معزز مہمان سے مختلف سوالات بھی کیے۔ اس سیمینار کی خاص بات یہ تھی کہ لیکچر انگلش میں تھا اوراس دوران پروگرام کے آخر میں Multimedia کا بھی استعمال کیا گیا۔

محترم ڈاکٹر عبدالرشید قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزم منہاج مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے طلباء کی علمی وادبی اور فکری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے اس سیمینار کا انعقاد کیا۔ نگران بزم منہاج محترم صابر حسین نقشبندی نے معزز شرکاء سیمینار کا شکریہ ادا کیا اور بزم منہاج کے پروگرامز کی تفصیلات سے سامعین کو آگاہ کیا۔ صدر بزم منہاج حافظ ذیشان طاہر نے بزم منہاج کی پوری ٹیم کی طرف سے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر کالج انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر بزم منہاج کے عہدیداران حافظ یاسر، شفقت فیروز، عبداللہ محبوب، جامی ذوالنورین سمیت سینیئر طلباء الطاف سلطانی، عمیر امانت، محمد علی ضیاء، شہزاد اقبال، محمد سہیل فوٹو گرافر، سرفراز ڈوگر، احمد بخش قادری، حسن عباس کی کاوشیں شامل رہیں۔

رپورٹ: محمد ذیشان طاہر، صدر بزم منہاج

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top