ڈنمارک: سالانہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

مورخہ: 04 مئی 2014ء

منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 04 مئی 2014 کو سالانہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین اور یوتھ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نقابت کے فرائض یوتھ لیگ کی صدر طیبہ کوثر نے احسن طورپر سرانجام دیئے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت منہاج القرآن انٹرنیشنل شعبہ حفظ کی ننھی طالبہ میمونہ سراج نے حاصل کی۔ حاجہ شاہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ فروہ خالد، نوال، انوشا صدیق، ارم الحق، کوکب اپل اور ثمیلہ احسن نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔منہاج القرآن شعبہ حفظ کی ننھی طالبہ فائزہ شاہ نے قرآن مجید اور اس کا منہاج القرآن کے ساتھ تعلق پر روشنی ڈالی۔ یوتھ لیگ کی انفارمیشن سیکرٹری نمرہ امتیاز نے واقعہ معراج اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ یوتھ لیگ کی ہی زنیرا مرزا نے اردو زبان میں سحر انگیز انداز میں سفر معراج بیان کیا۔

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا خصوصی خطاب علامہ حافظ ادریس الازہری نے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں لفظ سبحان کی حکمتیں بیان کیں اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی دعوت، دین کے راستے پر استقامت عطاکرتی ہے اور جو دین کے راستے پر استقامت اختیار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں قرب عطا کرتے ہیں۔ شرکاء نے مل کر درود و سلام پیش کیا اور دعائے خیر کے بعد لنگر پیش کیا گیا۔ ناہید سراج نے دعائے خیر کی۔

رپورٹ: ڈاکٹر شبانہ احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top