تھرپاکر: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا متاثرین کی بحالی کے لیے بڑے منصوبوں کا آغاز

مورخہ: 24 مئی 2014ء

صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہدایات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا وفد تھرپارکر کے متاثرین کی بحالی کے لئے 27 مئی 2014 بروز منگل کو تھرپارکر روانہ ہو رہا ہے جیسا کہ اس سے پہلے بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام راشن سینکڑوں خاندانوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس دفعہ راشن کے تقسیم کے ساتھ ساتھ تھرپارکر میں پانی کے بڑے منصوبوں کا آغاز بھی کیا جائے گا، جس کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس وفد کی سربراہی سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر ویلفیئر کریں گے۔ اس کے علاوہ چوہدری حفیظ الرحمنٰ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا، تنویر ہمایوں ڈپٹی ڈائریکٹر MWF اور MTV کا ممبر بھی وفد میں شامل ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top