ڈاکٹر طاہرالقادری ملک کے کروڑوں غریبوں کی آواز بن کر ظالم اور استحصالی نظام کو للکار رہے ہیں۔ آغا مرتضی پویا

مورخہ: 27 مئی 2014ء

عوامی تحریک اسلام آباد میں عوامی انقلابی کونسلز کے قیام کے لئے فریم ورک تیار کر لیا گیا
بہت جلد اپنے اہداف کو حاصل کر کے انقلاب کی منزل کو پالیں گے۔
ریاست علی خان، انصار ملک، فاروق بٹ اور دیگر سے گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماآغا مرتضیٰ پویانے عوامی تحریک کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان عوامی تحریک کاہے۔ تمام جماعتیں اور سیاسی قیادتیں ناکام ہوچکی ہیں، سب کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، سب کی حقیقتیں عوام کے سامنے آچکی ہیں، سب اقتدار کی ہوس کاشکار ہیں، تبدیلی کانام لینے والے بھی اس نظام کے حصہ دار بن کر اسی نظام کو بچانے کے لئے ہاتھ پائوں ماررہے ہیں۔ لیکن ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جنہوںنے عوام کے حقوق کی آواز کو اٹھایاہے۔ 23 دسمبر سے آج دن تک ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایک ہی ایجنڈا ہے اور وہ عوام کے حقوق کاایجنڈا ہے۔ جس پر وہ کبھی نہ بکیں ہیں، نہ بکیں گے، نہ جھکیں ہیں نہ جھکیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک کے کروڑوں غریبوں کی آوازبن کر ظالم اور استحصالی نظام کو للکار رہے ہیں۔ اب دنیا کی کوئی طاقت ان کو اور ان کی تحریک کو دبا نہیں سکے گی۔ کیونکہ عوام ہی اصل طاقت کاسرچشمہ ہیں اور عوامی تحریک نے جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، عوام کی طاقت کے ذریعے انقلاب اور تبدیلی کی بات کی ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے جسے کوئی بھی ذی شعور جھٹلا نہیں سکتا۔ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنا اور سڑکوں پر آنا جمہوریت کاحصہ ہے۔ انشاللہ 2014 انقلاب کاسال ہے تبدیلی کاسال ہے بہت لوٹ مار ہوچکی اب عوام ان بدمعاشوں، سیاسی رسہ گیروں اور مداریوںکو زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک بھر میں دس ہزار عوامی انقلابی کونسلیں بنانے کااعلان کر کے انقلاب کے لئے حتمی لائحہ عمل کااعلان کردیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صدر ریاست علی خان، جنرل سیکرٹری انصار ملک نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی عظیم قیادت میں قافلہ انقلاب چل نکلا ہے اب دنیا کی کوئی طاقت اس انقلابی قافلے کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔ قافلہ انقلاب میں ہر شعبہ زندگی کے افراد کو شامل کرکے پاکستان کو استحصالی ظالم نظام سے نجات دلا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی بزرگ رہنما آغامرتضی پویا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستانی عوام کی بے بسی، مایوسی، غربت اورجہالت کی وجہ سے ظالم حکمران طاقتور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دو چار حلقوں میں دھاندلی کے خلاف نہیں بلکہ ہم اس پورے نظام کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ عوامی تحریک 65 سالوں سے عوام کے ساتھ ہونے والی دھاندلی کے خلاف نکلنے کے لئے عوام رابطہ مہم کے ذریعے لوگوں کو تیار کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top