خواتین پر امن عوامی انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوں گی۔ نصرت امین

مورخہ: 27 مئی 2014ء

تحریک پاکستان کی جدو جہد میںخواتین نے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی تھی

پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین اسلام آباد کی رہنما نصرت امین نے کہا ہے کہ انشاء اللہ جولائی میں ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان آجائیں گے اور پر امن سبز عوامی انقلاب کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو جائے گی عوام کی بھر پور طاقت اور تائید سے فرسودہ کرپٹ اور نام نہاد جمہوری نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے عوامی تحریک شعبہ خواتین اسلام آباد کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر میمونہ شفیق، عظمی مسرت، نبیلہ قادری، سعدیہ شاہد، بیگم فاروق بٹ، بکگم ریاست علی خان اور دیگر بھی موجود تھیں۔ انہوںنے کہا کہ انقلاب کے لئے قربانیاں دینے اور جوانیاں لٹانے کاوقت قریب آگیا ہے۔ انشاللہ فتح عوام کی ہو گی اور ملک عزیز پاکستان میں پر امن انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ 66 سال قبل پاکستان بنانے کی تحریک میں خواتین نے بابائے قوم قائد اعظم کی پر عزم اور ولولہ انگیز قیادت میںبھرپور جدو جہد کی تھی اور تحریک پاکستان میں جدو جہد اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی تھی۔ آج پھر تاریخ اپنے آپ کو دھرا رہی ہے۔ بے انتہا بحرانوں سے گھرے پاکستان کو بچانے کا وقت ہے اور اس کڑے وقت میں بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی مدبرانہ قیادت میں خواتین کاروان انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوں گی۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے لاہورکی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top