ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی شراکت اقتدار فارمولا سے سیاسی ایوانوں میں زلزلہ بپا ہے۔ بشارت جسپال

مورخہ: 27 مئی 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کی پذیرائی نے سیاسی و مذہبی پنڈتوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فیاض وڑائچ
35 صوبوں کے قیام سے لسانی اور صوبائی عصبیت کا خاتمہ اورقومی سوچ پیدا ہو گی۔ راجہ زاہد
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے اجلاس میں قائدین کی گفتگو

قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی شراکت اقتدار فارمولا سے سیاسی ایوانوں میں زلزلہ، سینکڑوں خاندانوں کی سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ اور دس لاکھ افراد حکومت کا حصہ بنیں گے۔ مالی و انتظامی اختیارات یونین کونسل کی سطح تک منتقلی سے حقیقی و بنیادی جمہوریت آئے گی۔ 35صوبوں کے قیام سے لسانیت اور صوبائی عصبیت دفن اور قومی سوچ پیدا ہو گی۔ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے ایک اجلاس میں صوبائی صدر بشارت جسپال، سیکرٹری جنرل چوہدری فیاض وڑائچ، نائب صدر راجہ زاہد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں عبد القادر، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن حنیف سندھیلہ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

بشارت جسپال نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستانی عوام کو آئین پاکستان کی تشریح کر کے اس قدر باشعور کر دیا ہے کہ اب عوام ان سیاسی بازیگروں کے چکروں میں مزید آنے کی بجائے جلد نماز انقلاب کی صفوں میں کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے اس کا نظارہ 11 مئی کو ملک بھر میں 60 سے زائد چھوٹے بڑے شہروں میں ہونیوالے عوامی احتجاجی مظاہروں میں دیکھ لیا ہے۔

چوہدری فیاض وڑائچ نے کہا کہ سلور جوبلی کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی شراکت اقتدار کا فارمولہ دے کر پاکستان کے سیاسی و مذہبی پنڈتوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند سو خاندانوں کی بجائے جب 10لاکھ افراد یونین کونسل کی سطح سے مرکز تک حکومت میں شامل ہوں گے تو پھر حقیقی جمہوریت نظر آئے گی۔

راجہ زاہد نے کہا کہ 35 صوبوں کے قیام سے سرائیکی، جنوبی پنجاب، بہاولپور، ہزارہ اور پوٹھوہار صوبہ کا مطالبہ کرنے والوں کا احساس محرومی ختم ہو جائے گا اور لسانی اور صوبائی عصبیت کے خاتمے سے قومی سوچ پیدا ہو گی۔

حنیف سندھیلہ نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نام نہاد عوامی پروگرام ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔ جعلی جمہوریت اور نام نہاد شریعت کے نام پر 67 سالوں سے عوام کو بے وقوف بنانے والے لیڈر اپنا بوریہ بستر گول کر لیں کیونکہ اب حقیقی عوامی لیڈر ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کو اپنے حقوق آئین پاکستان کے مطابق لینے کا شعور دے دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top