لودھراں: پاکستان عوامی تحریک کا 25 واں یوم تاسیس

مورخہ: 25 مئی 2014ء

مورخہ 25 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کا 25 واں یوم تاسیس پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ جس سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے 853 شہروں میں ہونے والے ورکرز کنونشنز سے براہ راست خطاب کیا۔ اس سلسلہ میں لودہراں میں بھی پاکستان عوامی تحریک کا یوم تاسیس بڑے جوش و خروش سے منایا گیا جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں 853 مقامات پرکنونشنز میں شریک لاکھوں کارکنوں کو 11 مئی کے کامیاب عوامی احتجاجی مظاہرے کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی بے بسی، مایوسی، غربت اور جہالت کی وجہ سے ظالم حکمران طاقتور ہوچکے ہیں، میں دو چار حلقوں میں دھاندلی کے خلاف نکل کر اپنا وقت ضائع نہیں کروں گا بلکہ میں 65 سالوں سے ہونے والی دھاندلی کے خلاف نکلوں گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top