اسلام آباد: ایم ایس ایم کے زیراہتمام اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تین روزہ سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد

مورخہ: 28 مئی 2014ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں تین روزہ پیس اینڈ ایجوکیشن سپرنگ فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں بک سٹالز اور فوڈ سٹالز لگائے گئے۔ یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے تفریحی، تعلیمی اور ہم نصابی مواقع فراہم کرنے کیلئے ایم ایس ایم کا یہ ایک اہم قدم تھا جس کو طلبہ نے بے حد سراہا۔ پیس اینڈ ایجوکیشن فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں’’بیدارئ طلبہ کنونشن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی، جبکہ معروف سینیئر صحافی مظہر برلاس، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف، مرکزی نائب صدر رضی طاہر، انجینیئر حنیف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم قاسم مرزا، سپوکس پرسن پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی شفیق الرحمن، صدر PAT اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم عاصم بشیر انقلابی و دیگر شریک تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت طلبہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، مگر اپنے ملک میں ٹیلنٹ کی قدر نہیں ہے۔ ہمارے ہاں طلبہ کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ فرسودہ اور طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے غریب طلبہ احساس کمتری کا شکار ہیں، امیر و غریب کا یہ فرق مٹائے بغیر ترقی محض خواب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب کی جدوجہد پاکستان کے طلبہ اور نوجونوں کے لیے ہے۔ یہ انقلاب مزدوروں، کسانوں، غریبوں اور بے سہاروں کا انقلاب ہے۔

معروف صحافی مظہر برلاس نے کہا کہ جب طلبہ اپنے ملک کیلئے میدان عمل میں آ جائیں تو ان کا راستہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ طلبہ بڑھتے چلیں وہ دن دور نہیں جب کامیابی آپ کا مقدر ٹھہرے گی۔ مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے ایم ایس ایم اسلامک یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم علم اور امن کے داعی ہیں۔ ایسی ایکٹیویٹیز کا مقصد طلبہ کو علم و آگہی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کنونشن سے صدر ایم ایس ایم اسلامک یونیورسٹی فہد بشیر نے بھی خطاب کیا اور آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top