آسٹریا: منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

مورخہ: 25 مئی 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیرانتظام 25 مئی 2014 کی شام منہاج سنٹر ویانا میں شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ذکر و نعت کی محفل کاانعقاد کیاگیا۔

محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے سرپرست خواجہ محمد نسیم، صدر محمد نعیم رضا قادری و دیگر عہدیداران کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ذکرونعت کی محفل کا آغاز محمد تصور نے تلاوت قرآن سے کیا، محفل میں نظامت کے فرائض عمران مغل نے ادا کئے اور قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی سعادت حاجی آفاق احمد نے حاصل کی۔دیگر نعت خوانوں میں حاجی اکبر اور غلام مصطفی نعیمی بھی شامل تھے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر محمد نعیم رضا قادری نے شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلت پر قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلاً بیان کیا۔

درود و سلام اور اجتماعی دعا کے بعد حاضرین کو طعام پیش کیا گیا جبکہ سب سے آخر میں خواجہ محمد نسیم نے محفل ذکر و نعت کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top