امریکہ: نیویارک میں محفل نعت کا انعقاد

مورخہ: 26 مئی 2014ء

منہاج القران انٹرنیشنل کے زیراہتمام محمد افضل (سینئر رفیق تحریک منہاج القران) کی رہائش پر 24 مئی 2014 کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل محترم محمد افضل کی صحت یابی پر شکرانے کے طور پر منعقد کی گئی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ اعجازالٰہی نے حاصل کی۔ بعد ازاں سلسلہ نعت خوانی شروع کیا گیا اور نعت خواں حضرات نے آقا دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باگاہ میں عقیدت کے گجرے پیش کئے۔ ثناء خواں حضرات میں نوید بٹ، منظور الٰہی، محمد اصغر، مظہر علی، محمد انوار، خواجہ اویس اور محمد اصغر چشتی کے نام شامل ہیں۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی نے سر انجام دیئے۔ میاں غلام حیدر نے ختم پاک پڑھا اور پروفیسر رانا غلام سرور نے درور و سلام کے موضوع پر خطاب کیا۔ محفل میں کثیر خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ آخر میں درود و سلام پڑھا گیا اور امت مسلمہ کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

رپورٹ: عکرمہ نذیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top