حکومت کے بعض وزراء ڈاکٹر طاہر القادری کے پاکستان آنے کے اعلان سے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ قاضی فیض

مورخہ: 02 جون 2014ء

موجودہ حکومت نے جمہور کا مینڈیٹ چرایا ہوا ہے اس لئے ڈاکو ہلکی سی آہٹ سے بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں
حکمرانوں کی نیندیں اس لئے حرام ہیں کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن، ایجنڈے اور صلاحیت سے خوفزدہ ہیں
ڈاکٹر طاہر القادری نے جو 10 نکاتی ایجنڈا دیا ہے وہ قوم کے دل کی آواز ہے
ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی ملک میں حقیقی جمہوریت کی طرف فیصلہ کن قدم ہو گا

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض نے کہا ہے کہ آئین کے وہ آرٹیکلز جو عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں کو معطل کرنے والے حکمرانوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہونا چاہیے۔ حکومت کے بعض وزراء ڈاکٹر طاہر القادری کے پاکستان آنے کے اعلان سے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ ٹی وی چینلز پر آنے والے حکومتی وزراء کے چہروں کی زردی عوام نے دیکھ لی ہے۔ موجودہ حکومت نے جمہور کا مینڈیٹ چرایا ہوا ہے اس لئے ڈاکو ہلکی سی آہٹ سے بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جعلی جمہوریت کا پول کھول دیا ہے۔ حکمرانوں کی نیندیں اس لئے حرام ہیں کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن، ایجنڈے اور صلاحیت سے خوفزدہ ہیں۔ حکومت کی اب تک کی کارکردگی ان کو گھر بھیجنے کیلئے کافی ہے۔ ایک سال میں پارلیمنٹ نے ایک قانون سازی نہیں کی جس سے حکمرانوں کی ترجیحات واضح ہو جاتی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جو 10 نکاتی ایجنڈا دیا ہے وہ قوم کے دل کی آواز ہے۔ ان کے وطن واپس آنے سے قبل مزید سیاسی جماعتیں 10 نکاتی ایجنڈا کی حمایت کا اعلان کر چکی ہوں گی۔ قاضی فیض نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی ملک میں حقیقی جمہوریت کی طرف فیصلہ کن قدم ہو گا۔ رواں سال کے اختتام سے پہلے سبز انقلاب پاکستان کا مقدر ہو گا۔ ہر طبقہ ہائے زندگی سے عوام کی بڑی تعداد ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت انقلاب میں شامل ہونے کیلئے رجسٹریشن کے عمل سے گزر رہی ہے، اب خوشحالی اور غریب عوام کے درمیان فاصلے ختم ہونے والے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری خطے میں پاکستان کے وقار کو بحال بھی کریں گے اور وطن عزیز کو دائمی عروج بھی ملے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top