عوامی انقلاب کے خوف سے حکمران حواس باختہ ہو گئے۔ بشارت جسپال

مورخہ: 02 جون 2014ء

دھن، دھونس اور دھاندلی کے کرپٹ تھری ڈی سسٹم کو جمہوریت کہنے والے شرم کریں۔ چوہدری فیاض وڑائچ

دھن، دھونس اور دھاندلی کے کرپٹ تھری ڈی سسٹم کو جمہوریت کہنے والے شرم کریں۔ عوام سے مزید دھوکہ اور ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ لٹیرے حکمرانوں نے جمہوریت کی ریل کا حال بھی ریلوے کی طرح کر دیا ہے۔ عوامی انقلاب کے خوف سے حکمران حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا کہ ابھی تو دو سیاسی جماعتوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی ایجنڈا کی حمایت کا اعلان کیا تو حکمرانوں کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ بہت جلد ان نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں کو دن میں تارے نظر آ جائینگے جب کروڑوں پاکستانی قائد انقلاب کی قیادت میں نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھن، دھونس اور دھاندلی کے کرپٹ تھری ڈی سسٹم کو جمہوریت کا لیبل لگا کر قوم کو مزید بے وقوف نہیں بننے دیں گے۔ سیکرٹری جنرل پنجاب چوہدری فیاض وڑائچ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو آئین پاکستان سے اس قدر آگاہی دے دی ہے کہ اب باشعور قوم ان سیاسی مداریوں کے چکر میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا ڈی ریل ہونے کا واویلا کرنے والے نااہل اور کرپٹ حکمران قوم کو بتائیں کہ جمہوریت کی ٹرین کہاں چل رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top