بجٹ خوبصورت الفاظ اور اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے اسے عوامی بجٹ نہیں قرار د یا جا سکتا۔ خرم نواز گنڈا پور

مورخہ: 03 جون 2014ء

ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صداضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے
یوٹیلٹی بلز کی مد میں عوام کیلئے کسی سبسڈی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ خرم نواز گنڈا پور

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجٹ الفاظ اور اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے اسے کسی صورت بھی عوامی بجٹ نہیں قرار د یا جا سکتا۔ جعلی الیکشن سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو ایک بار پھر دھوکہ دیا۔ ریٹیلرز پر ٹیکس لگا کر عام آدمی کو براہ راست متاثر کیا گیا ہے، جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ضعیف العمر مزدور جو EOBI کے ذریعے پنشن حاصل کرتے ہیں ان کی پنشن میں اضافہ نہ کر کے لاکھوں مزدوروں کا استحصال کیا گیا۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی بجائے اس کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فی صد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے جہنم میں دھکیل دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی بلز کی مد میں عوام کیلئے کسی سبسڈی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی مربوط پلان نہیں دیا گیا۔ بجٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدام تجویز نہیں کیا گیا۔ ٹیکس، بجلی اور گیس چوری روکنے کیلئے کوئی پلان بجٹ میں شامل نہیں۔ قرضوں پر انحصار ختم کر نے کیلئے بھی کوئی اقدام تجویز نہیں کیا گیا۔ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top