کرپٹ نظام کے رکھوالے کبھی بھی انقلابی قیادت کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہوں گے: عبدالستار نیازی

مورخہ: 02 جون 2014ء

گوجر خان () ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جون میں وطن واپس آنے کے اعلان سے حکمران جماعت کے گیدڑوں کی نیندیں اُڑ گئی ہیں، ن لیگ کی خوفزدہ قیادت جیسے بیان دے رہی ہے اس سے عوام نے اندازہ لگا لیاہے کہ جمہور کا مینڈیٹ چرانے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے وزراء کرپشن کی دلدل میں گردن تک دھنسے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے سیکرٹری انفارمیشن عبدالستار نیازی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے نام نہاد حکمرانوں کا کوئی اور دشمن نہیں بلکہ ان کی ایک سالہ کارکردگی ان کی سب سے بڑی دشمن بن گئی ہے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے کی جو جماعت بھی حمایت کرے گی اسے ہم دل سے خوش آمدید کہیں گے، پاکستان عوامی تحریک دن بدن مضبوط تر ہو رہی ہے، کرپٹ نظام کے رکھوالے کبھی بھی انقلابی قیادت کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہوں گے اور ہمیشہ بوکھلائے ہوئے بیانات دیتے رہیں گے، وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پرامن انقلاب کی صبح طلوع کریگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top