سیالکوٹ: یوتھ انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

مورخہ: 04 جون 2014ء

یوتھ انٹرنیٹ بیورو سیالکوٹ کے زیراہتمام سوشل میڈیا رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں راشد محمود باجوہ ( صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ)، عثمان بٹ (صدرMYL سیالکوٹ) کے علاوہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کارکنان نے بھی شرکت کی۔ کیمپ کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت حافظ عمیر قادری (سیکرٹری سوشل میڈیاMYL سیالکوٹ) نے حاصل کی۔

 

سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر برائے سیالکوٹ حافظ بابر جاوید نے Twitter اور Facebook کے عملی استعمال پر مبنی پریزنٹیشن دی اور اس کے بنیادی استعمال کا طریق کار بھی تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے رضاکاران کو سوشل میڈیا پر کام کرنے کے نہایت مفید اور رہنما اصول بھی بتائے تاکہ Twitter کی مدد سے موجودہ کرپٹ انتخابی و سیاسی نظام کے خلاف بیدارئ شعور کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام لاکھوں کروڑوں لوگوں تک عام کیا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top