لودہراں: عوامی انقلابی کونسل کے قیام سے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ظفر آفتاب بھٹی

مورخہ: 06 جون 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے صدر ظفر آفتاب بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک لودہراں نے گھر گھر عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے یونین کونسل 49/M میں ورکرز کنونشن کر کے اس مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی انقلابی کونسل کے قیام سے ملک بھر کی طرح لودہراں میں بھی کسانوں، مزدوروں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ورکرزکنونشن میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ظفر بھٹی نے کہا ہے کہ گھر گھر عوامی رابطہ مہم میں قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام اور دس نکاتی ایجنڈے کی اہمیت کو واضح کیا جائے گا۔ جس سے ایک کروڑ نمازی کی مدد سے ملک میں مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہونے والا ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے صدر ملک اسلم حماد، ناظم چوہدری جہانزیب، مرزا محمد اسلم، مرزا محمد ارشد، چوہدری امیر علی، یونین کونسل49/M کے صدر عوامی تحریک حامد علی خان، اللہ یار، چوہدری اعجاز حسین اور دیگر قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے 10 نکاتی ایجنڈے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top