ہماری سوسائٹی ایمان، حیا اور اخلاقی اقدار بھول چکی ہے۔ عائشہ ندیم

مورخہ: 07 جون 2014ء

لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی ہم پر ایک عذاب کی طرح مسلط ہیں
من حیث القوم معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کیلئے مصطفوی انقلاب کی جدوجہد کا عملا حصہ بننا ہوگا

پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین راولپنڈی کی نائب صدر عائشہ ندیم نے کہا کہ ہماری سوسائٹی ایمان، حیا اور اخلاقی اقدار بھول چکی ہے۔ ہر طرف ظلم و ستم، لوٹ مار اور قتل و غارت گری ہے۔ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی ہم پر ایک عذاب کی طرح مسلط ہیں۔ اسلام کی سب سے بڑی پہچان اخلاق حسنہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی پی 11 بنگش کالونی میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گل رعنا، عابدہ حریم، سامعہ احمد، ثانیہ سرفراز اور رابعہ علی خان بھی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے کہ ہم عذاب الہی کی لپیٹ میں ہیں۔ جب تک ہم اپنے اعمال کی اصلاح نہیں کرتے اس وقت تک ہم اسی طرح عذاب میں مبتلا رہیں گے۔ ہم ظلم کرتے ہیں جبکہ اسلام ہمیں احسان کا درس دیتا ہے۔ اسلام، ایمان اور احسان کی سب سے بڑی علامت اخلاق حسنہ ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک شخص نے پوچھا کہ میں محسن (احسان کرنے والا) کب بنوں گا؟ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تمہیں لوگ محسن کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں من حیث القوم معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کیلئے مصطفوی انقلاب کی جدوجہد کا عملاً حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہے، تاکہ ملک میں انقلاب کی صورت میں ایک نیا نظام لا کر برائیوں کا خاتمہ اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے جا سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top