ڈسکہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مصطفوی ورکرز کنونشن

مورخہ: 07 جون 2014ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام امپیریل پیرج ہال سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں مصطفوی ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں تمام یوسی اور یونٹ کے عہدیدران نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کی سعادت محترم محمد عرفان منڈ نے حاصل کی، جبکہ محمد اسلم بسراء صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے کنونشن میں شریک معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ کنونشن میں مرکزی ناظم تنظیمات محترم انجئیر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں اللہ رکھا قادری صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ، چوہدری عباس علی گھمن سرپرست منہاج القرآن ڈسکہ، ناصرمحمود مان ناظم منہاج القرآن ڈسکہ، زاہد محمود چوہان صدر MYL ڈسکہ اور محمد اعجاز بٹ نائب صدر MSM ڈسکہ بھی شریک تھے۔

محترم انجئیر رفیق نجم نے کنونشن کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان ڈور ٹو ڈور مہم کو تیز کر دیں اور ڈور ٹو ڈور کمیٹیاں تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا قائد انقلاب کی آمد سے پاکستان کے لٹیرے حکمران پریشان اور بوکھلا گئے ہیں۔ اب قوم کو شعور آ چکا ہے اور قوم پہچان چکی ہے کہ ہمارا حقیقی لیڈر کون ہے۔ لہذا اب دنیا کی کوئی طاقت انقلاب کو نہیں روک سکتی۔ کنونشن کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top