مردان: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مردان کی تنظیم نو

مورخہ: 16 جون 2014ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مردان کی تنظیم نو کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت صوبائی صدر MSM سید مصباح نور کی، جبکہ پروفیسر محمد بخت زمان امیر تحریک منہاج القرآن مردان ڈویژن، اور پاکستان عوامی تحریک کے سکیرٹری جنرل ڈاکٹر طارق محمود اور نائب صدر زرشاد انجم نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں محمد جنید اللہ کو صدر MSM، ریاض اعوان کو نائب صدر، وقاص محمد کو جنرل سکیرٹری، مصور شاہ کو سیکرٹری انفارمیشن، ضیاء اللہ کو سیکرٹری فنانس اور اویس احمد کو سیکرٹری پروگرام کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اس موقع پر صوبائی صدر MSM سید مصباح نور نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور آخر پر ملکی سلامتی کے لیے دعائے خیر کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top