سانحہ ماڈل ٹاون ۔ سیاسی و مذہبی پارٹیوں کا مشترکہ اعلامیہ

مورخہ: 20 جون 2014ء

پاکستان عوامی تحریک، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ، متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے قائدین کی سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالے سے پریس کانفرنس

  1. سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور حکومت کے ایما پر ریاستی دہشت گردی، قتل و غارت گری اور بربریت کی بدترین مثال ہے۔
  2. سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالے سے پولیس کی مدعیت میں جعلی ایف آئی آر خارج کر کے جملہ گرفتار افراد کو رہا اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔
  3. پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں نامزد جملہ حکومتی عہدیداران فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔
  4. سانحہ لاہور کے ذمہ داران انتظامیہ اور پولیس افسران کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔
  5. سپریم کورٹ کا 3 رکنی اعلیٰ غیرجانبدار ججز کا کمیشن بنایا جائے جو ISI, MI اور IB کے اچھی شہرت رکھنے والے تفتیشی افسران پر مشتمل جوائنٹ انکوئری کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کروا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے۔
  6. متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے سفاکانہ قتل کی بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اس سازش کو بے نقاب کیا جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top