حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو آج ہی انقلاب آجائیگا، ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 22 جون 2014ء

لندن......پاکستان عوامی تحریک کےرہنما ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہناہے کہ ان کے پاکستان پہنچتے ہی انقلاب آجائے گا لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں.لندن میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو انقلاب بھی آج آجائے گا۔ حکومت کو کس چیز سے خطرہ ہے؟ شہریوں کو آنے جانے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن تشدد نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، جس سے بھی رابطہ ہے میڈیا کے ذریعے ہی ہے اور وہ پرامن طریقے سے لاہور جانا چاہتے ہیں۔

ذریعہ: http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=151535

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top