پاکستان عوامی تحریک آئی ڈی پیز کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ مصطفی خان

سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کا پھندا بن چکا ہے
درندگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام پولیس افسران جنہوں نے انسانیت کا قتل عام کیا برطرف کیا جائے
آپریشن ضرب عضب ہماری پہلی ترجیح ہے، جس کے نتیجے میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو کر رہے گا

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما مصطفی خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کا پھندا بن چکا ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی روحیں پکار پکار کر کہہ رہی ہیں کہ حکمران ہی ان کے قاتل ہیں۔ پوری قوم قاتل اعلی اور ان کے حواریوں کے عزائم کو جان چکی ہے۔ یہ لوگ اپنے اقتدار کے لئے کچھ بھی کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ نام نہاد جوڈیشل کمیشن کی یک طرفہ کاروائی جاری ہے۔ عوامی تحریک قاتلوں کی جانب سے بنائے گئے اس کمیشن کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ قاتل اعلی کے مستعفی ہونے تک کسی کمیشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اے پی سی کے مطالبے پر قاتل اعلیٰ فوری استعفی دے کر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں اور درندگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام پولیس افسران جنہوں نے نہایت سفاکی کے ساتھ انسانیت کا قتل عام کیا سب کو برطرف کر کے عدالت کے کٹہرے میں لا کرانصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جانا چاہئے، لیکن ہمیں ان حکمرانوں سے کوئی امید نہیں ہے جو قتل کر کے ندامت کا اظہار نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکن پہلے سے زیادہ پرجوش، ولولے اور دبدبے کے ساتھ انقلاب کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ آپریشن ضرب عضب ہماری پہلی ترجیح ہے، جس کے نتیجے میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ پاک فوج اپنی پوری جانفشانی اور جذبے کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما ہو رہی ہے اور بہت جلد دہشت گردوں کا صفایا ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ایک مدبر اور محب وطن، عوام دوست رہنما ہیں وہ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں ملک و قوم کی وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کر تے ہیں۔ عوامی تحریک کے مشاورتی اجلاس شروع ہو چکے ہیں، مرکزی سطح سے شروع ہوکر ملک بھر کے عہدیداران پر مشتمل جنرل کونسل کے اجلاس ہوں گے جن میں بھرپور مشاورت کے بعد انقلاب کا فائنل لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم خاموش ہو گئے، بلکہ یہ خاموشی جو کسی کو محسوس ہو رہی ہے اس کے پیچھے بہت بڑا طوفان چھپا ہواہے جو عنقریب وقت آنے پر پوری قوم پر عیاں ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان تبدیلی چاہنے والے تیار رہیں اب زیادہ وقت انتظار نہیں کرنا پڑے گا انقلاب اب اس دھرتی کا مقدر بن چکا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top