کوئٹہ: پاکستان عوامی تحریک کا پنجاب حکومت کی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیراہتمام پنجاب حکومت کی دہشت گردی کے خلاف پریس کانفرنس اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے ٹی آئی، ایم کیو ایم، پشتون قومی تحریک اور اہلسنت و الجماعت کے علماء نے بھی شرکت کی اور کارکنان سے اظہار یکجہتی کیا۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے قائدین نے پرنٹ اور الیکڑونک میڈیا کو سانحہ ماڈل ٹاون کے متعلق مکمل بریفنگ دی۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن دراصل رات کے اندھیرے میں پنجاب پولیس کی جانب سے انتقامی کاروائی تھی۔ حکومت نے اپنے اس سفاکانہ اقدام سے دہشت گردی کا راستہ کھولا ہے اور معصوم اور نہتے کارکنان پر گولیاں چلا کر بدترین ریاستی دہشت گردی کی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے کارکنان مر تو سکتے ہیں مگر اس ظلم کے سامنے جھک نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک اپنے قائد کی قیادت میں پرامن عوامی، آئینی اور جمہوری انقلاب اس دھرتی پر بپا کر کے رہے گی۔

اس موقع پر موجود صوبائی و ضلعی عہدیدارن تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، ڈاکٹر اشتیاق بلوچ صوبائی صدر PAT، محمد عمر کھوسو، صوبائی جنرل سیکرٹری PAT، امداد علی صدر چاغی PAT، سمیع اللہ جان، صوبائی امیر TMQ، حافظ محمد فضل، صوبائی ناظم TMQ، محمد امین رانا، صوبائی نائب امیر TMQ، محمد عارف مینگل ضلعی امیر TMQ، اورنگ زیب ضلعی نائب امیر TMQ، صفدر اقبال ضلعی ناظم TMQ، محمد کمال ضلعی ناظم دعوت، عبدالمجید ناظم ویلفیئر، ڈاکٹر نثار ناظم سبی، خالد حسین ناظم زہری، رحمت اللہ اچکزی، خالد رؤف قادری، حاجی طاہر حاجی ادریس نے بھی اظہار خیال کیا۔

رپورٹ: صفدر اقبال
ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top