چکوال: شہدائے انقلاب تعزیتی کیمپ میں مختلف پارٹیز کے قائدین کی آمد اور اظہار تعزیت

مورخہ: 19 جون 2014ء

سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی تعزیت کیلئے چکوال میں قائم شہدائے انقلاب تعزیتی کیمپ میں دوسرے روز بھی مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کی آمد کاسلسلہ جاری ہے، آج بھی سینکڑوں افراد پاکستان عوامی تحریک سے اظہار یکجہتی اور شہدا کی تعزیت کیلئے دفتر پاکستان عوامی تحریک میں آئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر چوہدری محمد اعظم منہاس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع چکوال مقبول حسین ہاشمی، راجہ خادم حسین، نائب صدر سٹی چکوال، ڈاکٹر شوکت ممتاز صدر پیپلزکیرئیر سیل، سید اسد علی شاہ سٹی جنرل سیکرٹری، ناصر عباس، نفیس حسین میر، ملک فیضی و دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ہی سے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔ یہ واقعہ انسانیت سوز ہے اور اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکمران طاقت و زعم کے نشے میں مبتلا ہو کر نہتے کارکنان کو 16 گھنٹے تک ظلم و بربریت کا نشانہ بناتے رہے اور گولیوں سے شہید کرتے رہے، جبکہ وزیر اعلی جو جائے وقوعہ سے چند قدم کے فاصلے پر رہتے ہیں لا علم اور بے خبر رہے۔ قبل ازیں صبح کو مسجد چشتیہ میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top