قوم ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو جلد ایک ایجنڈے پر دیکھے گی۔ شیخ رشید احمد

حکومت 4حلقوں سے زیادہ کی قربانی بھی دینے کو تیار ہے
عوام خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کی لولی لنگڑی نہیں بڑی قربانی مانگ رہے ہیں

پاکستانی قوم ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو جلد ایک ایجنڈے پر دیکھے گی۔ حکومت 4 حلقوں سے زیادہ کی قربانی بھی دینے کو تیار ہے۔ عوام خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کی لولی لنگڑی نہیں بڑی قربانی مانگ رہے ہیں۔ فوجی آپریشن میں حکمرانوں کی منافقت کو بے نقاب کریں گے۔ گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دل میں بڑی وسعت ہے جیسا سوچا تھا اس سے زیادہ پایا۔ اس سے انکی سوچ، علم، دانش اور فکر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمران رانا ثناء اللہ کے بعد چار تو کیا دس حلقوں کی قربانی دینے کو تیار ہو چکے ہیں، لیکن قوم خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کی لولی لنگڑی قربانی کی بجائے بڑی قربانی مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو اسلام آباد ڈی چوک پر ساری قوم کو پہنچنا ہے، جو لیڈر اس موقع پر قوم کو چھوڑ ے گا ذلت کے گڑھے میں جائے گا اور جو سیاستدان حکمرانوں سے دوستی کریں گے قوم ان سے نفرت کرے گی۔ شمالی وزیرستان کے فوجی آپریشن کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور حکمرانوں کی اس آپریشن کے حوالے سے منافقت کو بھی بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top