راولپنڈی میں 53 کارکنوں کو 14 دن کے مزید عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوانا انسانی حقوق کا قتل ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک آئین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے
شریف برادران ہٹلر اور مسولینی کا راج نافذ کئے ہوئے ہیں
عوامی انقلاب کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کا بدلہ عوام لیں گے
ڈاکٹر طاہرالقادری کا پنجاب بھر سے آئے پارٹی عہدیداران سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 53کارکنوں کو 14دن کے مزید عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوانا انسانی حقوق کا قتل ہے۔ آئین، قانون اور جمہوریت کے پر خچے اڑائے جا رہے ہیں۔ شریف برادران ہٹلر اور مسولینی کا راج نافذ کئے ہوئے ہیں جسکے خلاف عوام کا رد عمل شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک آئین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ حکمران ہٹلر سے بد ترین کردار کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ پنجاب بھر سے آئے پارٹی عہدیداران سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے 10روزہ ریمانڈکے بعد مزید14دن کا ریمانڈ بد ترین آمرانہ روش ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں کے ظلم و بربریت نے چنگیزیت کی یاد تازہ کر دی ہے۔ میری حکمرانوں کو تنبیہہ ہے کہ وہ ایسی بزدلانہ روش سے باز آ جائیں کیونکہ ان کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وہ اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔ عوامی انقلاب کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کا بدلہ عوام لیں گے۔ موجودہ حکمرانوں کے اقدامات گواہی دے رہے ہیں کہ ان کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top