راولپنڈی: مہاجرین وزیرستان کی بحالی کے لئے قوم میدان عمل میں آئے، اخلاق احمد جلالی

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اخلاق احمد جلالی اور علامہ حیدر علوی نے کہا ہے کہ ساری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مہاجرین وزیرستان کی مکمل امداد بھی بہت ضروری ہے۔ لاکھوں بے گھر افراد کی ہجرت امن کے قیام کے لئے ہے۔ وزیرستان کے مہاجرین کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ان کی قربانی 18کروڑ عوام کے لئے ہے اس لئے تمام قوم میدان عمل میں آئے اور رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت کی بھی مثال قائم کریں تاکہ قیام امن کے لئے آنے والے مہاجرین کی دلجوئی ہو اورملک دہشتگردی کے عذاب سے نجات حاصل کر سکے۔ آج دہشتگردوں کے حامیوں کو پورے ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔ ساری دنیا میں دہشتگردوں نے اسلام اور پاکستان کو بدنام کیا ہے ان کا اصلی علاج ضرب حق ہی ہے اورجلد قوم کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات کی خوشخبری ملنے والی ہے۔ سفیر امن ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں پرامن انقلاب کے ذریعے عوام کا مقدر بدلنا چاہتے ہیں۔ عوامی شراکت اقتدار کے ایجنڈے نے حکمرانوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ بہت جلد نظام بدل دیا جائےگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top