ڈسکہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آپریشن ضرب عضب (ضرب حق) کی حمایت میں ریلی

پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام پاکستان آرمی اور آپریشن ضرب عضب (ضرب حق ) کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے صدر اللہ رکھا قادری، تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم ناصرمحمود مان نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت نے کہا ہے ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم کے مطابق ہر جمعہ کو ریلیاں نکالیں گے اور آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ پاکستان آرمی ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم آرمی کے ساتھ ہیں۔ ریلی کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top