اسرائیلی جارحیت کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ

مورخہ: 02 اگست 2006ء
مؤرخہ 2 اگست 2006ء بروز بدھ بوقت 00 : 3 بجے بمقام پریس کلب لاہور احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

ہر مسلم لبنان و فلسطین کے معصوم اور نہتے شہریوں پر اسرائیلی جارحیت پر دل گرفتہ اور غمگین ہے۔ ایسے میں ہر انسان بالخصوص مسلم امہ کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھے اور اسرائیلی جارحیت کو بند کروانے کی کوششیں کرے۔ اس فرض کو نبھانے کے لئے ویمن لیگ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

قرار داد

  1. ویمن لیگ لبنان و فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتی ہے، ہم لبنانی و فلسطینی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
  2. اسرائیل لبنان و فلسطین کے خلاف جنگ اور ریاستی دہشت گردی فوری طور پر بند کرے۔
  3. اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس اسرائیل کی لبنان و فلسطین پر جارحیت اور معصوم شہریوں اور بچوں کا قتل عام بند کروائے اور عالمی امن کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ لبنان میں امن فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

اس سلسلے میں لاہور کے علاوہ مؤرخہ 14 اگست کو اسلام آباد، کراچی، پشاور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی ویمن لیگ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top