پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی فائرنگ کی خبر مضحکہ خیز ہے۔ ترجمان عوامی تحریک

جے ٹی آئی کی رپورٹ جھوٹ پلندہ ہے۔ مشتاق نوناری

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے JTI کی جانب سے اس خبر کو مضحکہ خیز قرار دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ کرنے والے عوامی تحریک کے پانچ کارکنوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق جے ٹی آئی کی یہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے اور شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کی ایک اور مثال ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک مہینے کے بعد پولیس کو یہ الہام آیا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے فائرنگ کی ہے، اگر عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے گولیاں چلتی تو میڈیا ضرور دکھاتا۔ میڈیا مسلسل 14گھنٹے پورے واقعہ کی براہ راست کوریج کرتا رہا۔ اگر عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے گولیاں چلائی جاتیں تو میڈیا اسکی کوریج بھی کرتا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے شریف حکمران اتنے خوفزدہ ہیں کہ اپنے سیاہ کارنامے کو چھپانے کیلئے وہ مکمل ریاستی جبر و طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں مگر کچھ بھی کر لیں شہیدوں کے خون کو چھپایا نہیں جا سکتا ہے بلکہ ان کا قصاص انکو بصورت انقلاب دینا ہو گا۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے چیف آرگنائزر مشتاق نوناری ایڈووکیٹ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کے روزقادری ہاؤس پر لاشیں گرانے کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ کی طرف پولیس والے بڑھے اور مین گیٹ پر موجود گن مینوں سے جو لائسنس یافتہ اسلحہ ساتھ لے گئے۔ پولیس جب ایک بجے واپس گئی تو اس وقت زخمیوں اور شہدا کو ہسپتال شفٹ کیا جا رہا تھا نہ تو پولیس نے اپنی طرف سے چلائی گئی گولیوں کے خول اکٹھے کئے اور نہ شہدا کے خون کے نمونے موقع سے لئے۔ FIRنمبر 510میں اسلحہ برآمد کرنے کا جھوٹا الزام لگایا کیا جبکہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے یاد رہے کہ FIR کٹنے کے بعد پولیس موقع ملاحظہ کیلئے نہ آئی اور پہلی بار 08-07-14 کو جے آئی ٹی کے ممبران موقع دیکھنے آئے جنہیں گولیوں کے نشانات دکھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جو اسلحہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے گاڈوں سے چھینا گیا تھا ان سے فائر کر کے خول میچ کروائے اور الزام لگایا کہ کارکنوں کی طرف سے فائرنگ کا سراغ مل گیا ہے جوکہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اس کا ذکر منہاج القرآن کے تحت ایف آئی آر کیلئے درج کرنے کیلئے درخواست میں کیا گیا ہے کہ پولیس لائسنس یافتہ اسلحہ منہاج القرآن کے گارڈز سے لے کر گئی ہے۔ پولیس اہلکار واقع کے دوران یا بعد میں کسی فوٹیج میں خول اکٹھے کرتے دکھائی نہیں دئیے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top