پارلیمنٹ قانون سازی کیلئے ہے جبکہ مناظرے عوامی عدالت میں ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر رحیق عباسی

وزیر اعظم میں اہلیت ہے تو ڈاکٹر طاہرالقادری کے مناظرے کا چیلنج قبول کریں

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء اتنی گھبراہٹ کا شکا ر ہیں کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ پارلیمنٹ قانون سازی کیلئے ہے جبکہ مناظرے عوامی عدالت میں ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے چور دروازے سے آنے والے وزیر اعظم کو مناظرے کا چیلنج دے کر حقیقی جمہوری رویے کا ثبوت دیا ہے۔ اگر وزیر اعظم میں اہلیت ہے تو ڈاکٹر طاہرالقادری کے مناظرے کا چیلنج قبول کریں۔ وزیر اعظم عوام کی عدالت میں آنے سے ڈرتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دھن، دھونس اور دھاندلی سے بننے والی حکومت اپنی حیثیت کھو چکی ہے۔ عوام تیاری کریں انقلاب کی کال جلد آنے والی ہے اور وزیر اعظم سمیت جی حضوری کرنے والے تمام وزراء کو عوامی عدالت کا سامنا کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top