حکمرانوں کا طرز حکومت ملکی سا لمیت، اتحاد و یگانگت کیلئے خطرہ ہے۔ چوہدری افضل گجر

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر نے کہا ہے کہ سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے ایجنڈے پر الزام تراشی اور تنقید کرنے والوں کو اتنا علم تو ضرور ہونا چاہیے کہ اگر ریاست بچے گی تو سیاست ہو گی۔ اگر موجودہ حکومت تھوڑا عرصہ اور رہ گئی تو یہ باقی بچ جانیوالا ملک بھی بیچ کر کھا جائے گی۔ ان حکمرانوں کا طرز حکومت ملکی سا لمیت، اتحاد و یگانگت کیلئے خطرہ ہے۔ صرف سڑکیں اور چند پل بنانے سے ملک مضبوط و مستحکم نہیں ہوتا بلکہ غریب عوام کو بنیادی حقوق بہم پہنچا کر ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا جاتا ہے۔ ہر محب وطن سیاستدان کو یہ مد نظر رکھنا ہو گا کہ اگر ملک ہے تو سیاست کا وجود بھی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top