ڈاکٹر طاہرالقادری کا وزیراعظم پاکستان کو کھلاچیلنج حکومت بند گلی میں پھنس گئی

رپورٹ شاھد جنجوعہ لندن

ڈاکٹر طاہرالقادری کا آج دوپہر ماڈل ٹاؤن لاھور میں ایک پریس کانفرنس میں موجودہ حکومت کو مناظرے کا چینلج، حکومت بند گلی میں پھنس گئی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک اور اس کی پالیسیاں سراسر غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔ وہ لائیو ڈیبیٹ شو میں 18کروڑ عوام کے سامنے اس الزام کو یوم انقلاب سے پہلے غلط ثابت کرے یا اپنے انجام کیلئے تیار ہو جائے۔ اب اس سے کوئی راہ فرار نہیں وہ یوم انقلاب تک ہر روز اس چیلنج کا انتظار کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت کسی بھی جگہ کا انتخاب کر لےمگر اوپن پبلک مناظرہ ہو یا پڑھے لکھے ماہرین، صحافی اور اعلٰی یونیورسٹیوں کے اساتزہ اور طلباء مدعو کیے جائیں۔ مناظرہ دوبدو ہوگا اور بات دلیل سے ہوگی۔  کسی کو ڈکٹیشن لینے کی اجازت نھیں ہوگی۔ موجودہ اور نئے پاکستان کی تصویر عوام کے سامنے آجائے گی اور یوں جمہوریت کے پردے میں چھپی لوٹ مار عوام کی آنکھوں کے سامنے آشکار ہونے سے انہیں نئی قیادت کا انتخاب کرنا اور جمہوری بہروپئے پہچاننا آسان ہو جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ یہ ملک کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، عوام اب اپنا حق چھن کر لیں گے۔ انقلاب کا سویرا طلوع ہونے کو ہے۔ شھیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب اور قصاص لیا جائےگا۔ اداراتی کرپشن اور محلاتی سازشوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائےگا۔ اس جدوجہد کے نتیجے میں غریبوں کو انکا چھینا ہوا حصہ واپس ملے گا اور ھم قائداعظم کے اصولوں کے مطابق نئے پاکستان کی تعمیر کریں گے۔ اصل جمھوریت بحال ہو گی اور ھم پورے پاکستان سے صاف ستھری قیادت سامنے لائیں گے۔ یوں پاکستان دنیا کے نقشے پرایک مضبوط، مثالی، فلاحی اور اسلامی جمہوری ریاست بن کر ابھرےگا جسکی طرف کسی دشمن کو آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہ ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top