گوجر خان: تحریک منہاج القرآن کی تنظیم نو

تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس زیر صدارت انار خان گوندل امیر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی انعقاد پذیر ہوا، جس میں راجہ محمد امین کو صدر، راجہ وقار احمد نائب صدر، محمد ریاست قادری ناظم، حاجی خالد محمود ناظم مالیات، طالب حسین قادری کو ناظم دعوت اور عبدالستار نیازی کو ناظم میڈیا کے لیے متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد اجلاس میں شریک تھی، کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انار خان گوندل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری بہت جلد انقلاب کی کال دیں گے، اس حوالے سے کارکنان اپنی تیاریاں تیز تر کر دیں۔ انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top