شہزادہ غوث الوری حضرت پیر السید احمد ظفر الگیلانی البغدادی قضائے الہی سے انتقال فرما گئے

عالم اسلام کی عظیم اصلاحی و تجدیدی تحریک، تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوری قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا محمد طاہر علاءالدین القادری الگیلانی البغدادی کے بڑے بھائی شہزادہ غوث الوری حضرت پیر السید احمد ظفر الگیلانی البغدادی قضائے الہی سے انتقال فرما گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ آپ حضور شیخ الکل سلطان الاولیاء حضور سیدنا غوث الاعظم الشیخ السید عبدالقادر جیلانی کے دربار بغداد شریف عراق کے موجودہ سجادہ نشین اور نقیب الاشراف کے عہدے پر فائز تھے۔ جملہ عقیدت مندان حضور غوث الاعظم دستگیر رضی اللہ عنہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران، رفقاء و وابستگان اس سانحہ پر خانوادہ غوث الوری کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ رب العزت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سرکار غوث پاک کے صدقے آپ کو اپنے قرب خاص میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top